مودی سرکار کے حکم پر مائو نواز باغیوں کیخلاف بد ترین کریک ڈائون،ایک سال کے دوران چارسوسے زائد افراد بھارتی فوج کے ہاتھوں ہلاک ہوچکے،غیرملکی میڈیا
نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں خانہ جنگی کی صورتحال ہے، نکسل باغیوں کی آڑ میں بھارتی فوج نے پسماندہ افراد کے حقوق کی جدوجہد کرنے والوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دئیے۔چھتیس گڑھ میں بھارتی فوج نے مزید 36افراد قتل کردیئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک سال کے دوران مائو نواز باغیوں کے نام پر 400سے زائد افراد بھارتی فوج کے ہاتھوں ہلاک ہوچکے ہیں۔مودی سرکار کے حکم پر مائو نواز باغیوں کے خلاف بد ترین کریک ڈائون جاری ہے۔