جو شخص القادر یونی ورسٹی بنا رہا ہے اور نبی اکرم کی سیرت طالب علموں کو پڑھانا چاہتا ہے اسے سزا دے دی گئی
اسلام آباد( آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی ثناء اللہ مستی خیل نے کہا ہے کہ ملک کا سارا نظام اور عدلیہ کرپٹ ہے‘ اسٹیبلشمنٹ بے نقاب ہو چکی ہے‘ عمران کبھی بھی جھکنے اور ڈیل کرنے والا نہیں ہے۔وہ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ 17جنوری کا دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسن نواز نے 9 ارب کا فلیٹ 18 ارب میں خریدا تھا یہ پاکستان سے پیسا بیرون ملک کیسے منتقل ہوا۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم کے بیٹے کو سزا ہونی چاہیے تھی مگر جو شخص القادر یونی ورسٹی بنا رہا ہے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طالب علموں کو پڑھانا چاہتا ہے اسے سزا دے دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر دوہرا نظام چل رہا ہے۔