اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ثنا اللہ مستی خیل کی مبینہ جبری گمشدگی کے خلاف ان کی حقیقی بیٹی سندس خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی۔درخواست میں ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ، آئی جی پولیس اسلام آباد، چیف کمشنر اسلام آباد، سیکرٹری وزارت داخلہ اور سیکرٹری وزارت دفاع کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار زیر حراست شخص ثنا اللہ مستی خیل کی حقیقی بیٹی ہیں جو موجودہ رکن قومی اسمبلی ہیں