کشمیری جھکنے والی قوم نہیں، بہت جلد مقبوضہ کشمیر آزاد ہوگا:عظمی بخاری

 کوئی دن نہیں گزرتا جب پاکستان یومِ یکجہتی کشمیر نہ مناتا ہو، جب بھی کشمیریوں پر ظلم کیا جاتا ہے، پاکستان پوری قوت کے ساتھ کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتا ہے
بھارت نے طاقت کے زور پر کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کی، پاکستان کی خارجہ پالیسی کشمیریوں کے ذکر کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتی:ریلی سے خطاب
لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کے کہا ہے  بھارت نے طاقت کے زور پر کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کی، کشمیری جھکنے والی قوم نہیں، کشمیریوں کو تسلط اور طاقت کے زور پر دبایا نہیں جا سکتا۔یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر  ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا  ایسا کوئی دن نہیں گزرتا جب پاکستان یومِ یکجہتی کشمیر نہ مناتا ہو، جب بھی کشمیریوں پر ظلم کیا جاتا ہے، پاکستان پوری قوت کے ساتھ کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعلی پنجاب، وزیراعظم پاکستان اور میاں نواز شریف کی جانب سے کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہیں، کشمیری دنیا کی ایک باہمت اور مضبوط قوم ہیں جو اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے اپنے سینوں پر گولیاں کھا رہے ہیں۔انہوں نے  کہا ہے کشمیری قوم جھکنے والی نہیں ہے اور پاکستان کی خارجہ پالیسی کشمیریوں کے ذکر کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتی، انہوں نے امید ظاہر کی کہ بہت جلد مقبوضہ کشمیر کو آزاد ہوتا دیکھا جائے گا۔