گرفتار ملزم کا بھائی کالعدم ٹی ٹی پی پکتیکا کا امیر ہے:حمزہ شفقات
افغان شہریوں نے جعلی آئی ڈی کارڈ بنوائے ہوئے ہیں:ضیاء لانگو
کوئٹہ(خصوصی رپورٹ)دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث کالعدم تحریک طالبان افغانستان کا کارندہ بلوچسان سے گرفتار کرلیا گیا،گرفتار دہشت گرد کا بھائی کالعدم ٹی ٹی پی پکتیکا کا امیر ہے،دہشت گرد پہلے بھی گرفتار ہوچکا اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عام افغان شہری سمجھ کر واپس بھیج دیا تھا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات نے وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئیکہا کہ ایک سال میں ہزاروں انٹیلی جنس آپریشن ہو چکیہیں، جو لڑکا پکڑا گیا ، اس کا تعلق تحریک طالبان افغانستان (ٹی ٹی اے)سے ہے، افغان شہری دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں، ٹی ٹی اے اور کالعدم ٹی ٹی پی مل کر ہمارے صوبے کے اندر وارداتیں کرتے ہیں۔ضیاء لانگو نے کہا کہ کوئی پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھے گا تو اسے بھرپور جواب دیا جائے گا، افغان شہریوں نے نادرا کے جعلی آئی ڈی کارڈ بنوائے ہوئے ہیں، دہشتگردی کے خلاف قوم متحد ہے،ملک دشمن عناصر سازشوں میں مصروف ہیں، ان کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ دہشتگرد تنظیمیں افغانستان کیاندر سے کارروائیاں کررہی ہیں۔