پشاور : سی ٹی ڈی کی کارروائی،کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک

پشاور(آئی این پی )صوبائی دارلحکومت پشاور میں شمشتو کیمپ کے قریب ارمڑ کے علاقے میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 5 اہم دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں میں کالعدم تنظیم آئی ایس کے پی کا اہم کمانڈر عمران بھی شامل ہے ۔ ہلاک دہشت گرد حساس اداروں، امام بارگاہوں اور چرچز پر بڑی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران مارے گئے 5  دہشت گردوں کے قبضے سے ایک ایس ایم جی، 4 پستول، 2 ہینڈ گرینیڈ، ایک خود ساختہ آئی ای ڈی، 5 میگزین اور متعدد کارتوس برآمد ہوئے۔ سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ کالعدم تنظیم آئی ایس کے پی کا اہم کمانڈر عمران عرف ابو بکر دہشت گردی، بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کے 20 مقدمات میں مطلوب اشتہاری تھا