سکیورٹی کابینہ کے 11 اراکان نے سادہ اکثریتی ووٹ کے ذریعے معاہدے کو منظور کیا
تل ابیب (آئی این پی)اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نے غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کی منظوری دے دی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نے اجلاس کے دوران 2 روز قبل قطری وزیراعظم کی جانب سے اعلان کئے گئے غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کی منظوری دے دی ۔سکیورٹی کابینہ کے 11 اراکین نے سادہ اکثریتی ووٹ کے ذریعے اس معاہدے کو منظور کیا۔اب معاہدے کو مکمل منظوری کیلئے 33 رکنی اسرائیلی کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔