کابینہ کی منظوری کے بعدجنگ بندی کا نفاذ شروع ہوگا:ترجمان اسرائیلی حکومت

 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد اسرائیلی فوج غزہ کے 53 فیصد حصے پر کنٹرول رکھے گی:پریس کانفرنس 
تل ابیب (آئی این پی )اسرائیلی حکومت کی ترجمان شوش بیڈروسیان نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کی توثیق کیلئے  کابینہ کے اجلاس کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر غزہ میں جنگ بندی کا آغاز ہو جائے گا۔بیڈروسیان نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اسرائیل نے صبح مصر میں معاہدے کے حتمی مسودے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ترجمان کے مطابق معاہدے میں طے پانے والے نکات کے تحت جنگ بندی نافذ ہونے کے بعد 72 گھنٹوں کی مدت شروع ہوگی، جس کے دوران قیدیوں اور یرغمالیوں کا تبادلہ عمل میں لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حماس رہنما مروان برغوثی رہائی کے معاہدے کا حصہ نہیں ہیں، یرغمالیوں کی رہائی کے بعد اسرائیلی فوج غزہ کے 53 فیصد حصے پر کنٹرول رکھے گی۔