بانی پی ٹی آئی سے علی امین گنڈا پور کی ملاقات

راولپنڈی  (آئی این پی)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ختم ہو گئی۔ ملاقات کے بعد وزیر اعلی نے جیل سے واپس روانہ ہو گئے، یہ ملاقات تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہی اور جیل کے کانفرنس روم میں کی گئی۔ ملاقات کے اختتام پر علی امین گنڈا پور میڈیا سے بات کیے بغیر واپس روانہ ہو گئے۔