بانی پی ٹی آئی سے علی امین گنڈا پور کی ملاقات، نئی ہدایات دیدیں

بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور کو صوبائی تنظیم کے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایت کر دی
 صوبے میں کرپشن کے خاتمے کیلئے خصوصی ہدایات ‘شیر افضل مروت کا معاملہ بھی زیرغور آیا

راولپنڈی(آئی این پی)بانی پی ٹی آئی سے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ملاقات ہوئی، ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں پارٹی امور اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی کو صوبائی معاملات پر بریف کیا۔بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور کو صوبائی تنظیم کے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایت کر دی، ملاقات میں شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے صوبے میں کرپشن کے خاتمے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کر دیں۔علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ سے زائد جاری رہی،