اسلام آباد( آئی این پی ) ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہواں کا نیا سلسلہ داخل ہوگیا جس کے باعث 23 مئی تک مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے،چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور اور مردان میں بارش متوقع ہے،مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، لاہور اور گوجرانوالہ میں بھی آندھی اور بارش کا امکان ہے،کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔