آج سے ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان ہے:محکمہ موسمیات

اسلام آباد (آئی این پی)محکمہ موسمیات نے  ملک میں آج  سے  بارش کی پیشگوئی کی ہے، ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  جبکہ  پہاڑوں پر برفباری متوقع  ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق  آج  سے مغربی ہوائیں ملک کے بالائی میں داخل ہوں گی،8سے 14 دسمبر کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں سردی کی لہر کا امکان  ہے