حکومت اور پی ٹی آئی والے دونوں چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں
ٹرمپ کارڈ نہیں آئے گا‘20جنوری کے بعد پی ٹی آئی والے لیٹ جائیں گے:سابق وزیر
اسلام آباد(آئی این پی)سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے حکومت اور پی ٹی آئی والے دونوں چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں، اعلی عدلیہ میں بھی جاکر یہ فیصلہ ختم نہیں ہوگا، بانی کو اندر رکھنے والے آدھے لوگ وہی ہیں جو ان کیخلاف بیان دے کر آئے ہیں ، 20جنوری سے امید لگانے پر انھیں مایوسی ہوگی، بدنصیبی ہے کہ بانی پی ٹی آئی اس دہراہے پر کھڑے ہوگئے ، آج سے مذاکرات رک جائیں گے یہ ڈرامہ اور مذاق ہے اور 20 جنوری کو ٹرمپ کارڈ نہیں آئے گا یہ لیٹ جائیں گے۔جمعہ کو سینیٹر فیصل واوڈا نے 190ملین پائونڈ میں سزا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بدنصیبی ہے کہ بانی پی ٹی آئی اس دہراہے پر کھڑے ہوگئے ہیں ، بانی پی ٹی آئی نے 2018 سے پہلے ایسے کوئی کام نہیں کئے تھے‘انہوں نے کہا پروپیگنڈا کیا گیا کہ ہماری آرمی چیف سے مثبت اور ون آن ون ملاقات ہوئی جو جھوٹ تھا، پروپیگنڈے ،جھوٹ اور فریب میں یہ لوگ بہت تیز ہیں۔