فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں بانی اوراسٹیبلشمنٹ میں کوئی بات نہیں ہورہی نہ ہوگی
علی امین گنڈا پور ن لیگ کیساتھ ملے ہوئے ہیں، بانی کی سزاکوپی ٹی آئی انجوائے کررہی ہے
اسلام آباد(آئی این پی ) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے فیض حمید سے متعلق فیصلہ بہت جلد آجائیگا۔ فیض حمید کا کورٹ مارشل بھی ہوگا اور عمر قید بھی ہوگی۔ ایک انٹرویو میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، بھارت سے جنگ کے بعد مورال بلند ہے۔سینیٹر واوڈا کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کس سے کیا بات کرے گی کوئی ضرورت ہی نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی اوراسٹیبلشمنٹ میں کوئی بات نہیں ہورہی نہ ہوگی۔انھوں نے جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا متنازع باتیں کرنے سے گریز کریں، قمرباجوہ کے دور میں مارشل لاکی پوری تیاری کرلی گئی تھی، مارشل لا کی بات ہوئی تھی اور پوری کوشش بھی کی گئی تھی لیکن فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جس دن ٹیک اوور کیا مارشل لا پلیٹ میں تھا، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا جمہوریت پسندہوں اور مارشل لامستر کردیا۔سینیٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا کہ بانی نے قمرجاویدباجوہ کی توسیع اور جنرل فیض کے آرمی چیف بننے کے رولز میں تبدیلی کی کوشش کی تھی۔انہوںنے دعوی کیا کہ علی امین گنڈا پور ن لیگ کیساتھ ملے ہوئے ہیں، موجودہ پی ٹی آئی ہی ن لیگ کی حکومت کی ضامن ہے، بانی پی ٹی آئی کی سزاکوپی ٹی آئی انجوائے کررہی ہے۔