ادھار لیکر گزارا کررہے،اے جی آفس بات سننے کو تیار نہیں،روزگار کیلئے جو کچھ کرنا پڑا کریں گے:مظاہرین
لاہور(کرائم رپورٹر)محکمہ تعلیم کے درجہ چہارم کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کیا،مظاہرین کا کہنا تھا کلاس فور کے ملازمین کو نومبر سے تنخواہیں نہیں دی جا رہیں، اعلیٰ افسر وجہ بتانے سے قاصر ہیں۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر محکمہ تعلیم کیدرجہ چہارم کے ملازمین نے ہال روڈ ایجوکیشن کمپلیکس میں احتجاج کیا۔ان کا کہنا تھا ادھار لیکر گزارا کررہے ہیں، اے جی آفس والے تنخواہوں پربات سننے کو تیار نہیں۔انہوں نے الزام لگایا سی ای او ایجوکیشن نذیر حسین چھینہ کے احکامات پر تنخواہ بند کی گئی۔خواتین نے وزیر اعلیٰ مریم نواز سے کہا وہ خاتون ہیں اور جانتی ہیں کیسے بچے پالے جاتے