ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 35 ویں میچ میں پاکستان نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ میچ کولمبو میں کھیلا جا رہا ہے۔میچ سے قبل پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اوپر کوئی پریشر نہیں ہے اور ٹیم میچ کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیم نے حالیہ میچ میں، خاص طور پر یو ایس اے کے خلاف، اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔اس میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ شاہین آفریدی اور ابرار احمد ٹیم میں شامل نہیں ہیں، ان کی جگہ سلمان مرزا اور خواجہ نافع کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔