پہلا ون ڈے: جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پہلا ون ڈے: جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ پارل میں جاری ہے، جہاں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہیں، جو اس میچ میں کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، بابر اعظم، کامران غلام، سلمان علی آغا، عرفان خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، اور ابرار احمد شامل ہیں۔پاکستانی ٹیم اپنے مکمل اسٹرینتھ کے ساتھ میدان میں اتری ہے اور سیریز میں کامیاب آغاز کے لیے پرعزم ہے۔