برطانوی شاہ چارلس سوم نے رمضان المبارک کے آغاز پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
یہ پیغام انسٹاگرام پر شاہی خاندان کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ برطانیہ، دولتِ مشترکہ اور دنیا کے تمام مسلم ممالک کو بابرکت اور پُرامن رمضان کی نیک خواہشات کا اظہار کیا جاتا ہے۔ رمضان کا یہ مقدس مہینہ اب شروع ہو چکا ہے، اور مختلف ممالک میں اس کا آغاز مختلف تاریخوں سے ہوا ہے۔ برطانیہ اور خلیجی ممالک میں 18 فروری سے رمضان کا آغاز ہوا ہے، جبکہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، بحرین، عراق، یمن، لبنان، فلسطین اور افغانستان میں چاند نظر آنے کے بعد آج پہلا روزہ ہے۔ دیگر ممالک جیسے ترکیہ، مصر، ملائیشیا، انڈونیشیا، فرانس، جاپان اور کئی ایشیائی ممالک میں رمضان کا آغاز کل یا آئندہ چند روز میں ہو گا۔ پاکستان میں مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی آج پشاور میں چاند دیکھنے کا اجلاس کرے گی۔ اس پیغام میں عالمی مسلمانوں کے لیے محبت اور امن کی پیغام دیا گیا ہے۔