اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)انسداددہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف پروٹول توڑنے اور پولیس پر تشدد کیس میں دونوں ملزمان کو ویڈیو لنک پر عدالت پیش کرنے کا حکم دیدیا،گزشتہ روز سماعت کے دوران عدالتی طلبی کے باوجود ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کوعدالت پیش نہ کیاگیا، جس پر جج طاہر عباس سپرا نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کیس کو ہفتہ کیلئے رکھ رہا ہوں، دونوں کو بذریعہ ویڈیو لنک پیش کیا جائے،عدالت نے سماعت آج تک کیلئے ملتوی کردی۔