علیمہ خان کے ایک بار پھر ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری،آج پیش کرنے کاحکم

راولپنڈی(آئی این پی )راولپنڈی میں 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت کے دوران علیمہ خان کے دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دئیے گئے۔انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے علیمہ خان کو گرفتار کر کے آج  پیش کرنے کا حکم دیا۔