سعودی عرب میں آج پہلا روزہ ، پاکستان میں کل ہونیکا امکان

پاکستان میں چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا
ریاض،اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر آگیا ہے ،آج 18 فروری کو پہلا روزہ ہوگا۔رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے سعودی عرب میں حوطہ سدیر سمیت 7 دیگرمقامات پر چاند دیکھنے کے لیے اجلاس ہوئے جن میں محکمہ موسمیات اور فلکیات کے ماہرین نے شرکت کی۔ مملکت میں رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے پہلی بار جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔ادھر ملائیشیا اور ترکیہ میں چاند نظر نہیں آیا ، وہاں 19 فروری کو یکم رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سنگاپور، برونائی، آسٹریلیا اور عمان میں بھی رمضان کا آغاز 19 فروری سے ہوگا۔ پاکستان میں چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا۔ترجمان سپارکو کے مطابق یکم رمضان المبارک 19 فروری 2026 کو ہونے کا امکان ہے۔