قاہرہ (آئی این پی) عرب ممالک میں رمضان کا پہلا روزہ 19 فروری 2026 کو ہونے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ مصر میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار آسٹرونومیکل ریسرچ کی سن ریسرچ لیبارٹری نے ماہِ شعبان،رمضان اور شوال کے چاند کی پیدائش سے متعلق فلکیاتی حسابات جاری کیے ہیں۔تینوں مہینے شروع ہونے کی متوقع تاریخیں بتادی گئی ہیں۔