ملائیشیا ‘ترکیہ‘سنگاپور، برونائی، آسٹریلیا اور عمان میں بھی چاند نظر نہ آیا‘پہلا روزِہ جمعرات کو ہوگا
ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، پہلا روزہ آج ہوگا۔رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے حوطہ سدیر کے مقام پربڑا اجلاس ہوا ، سعودی عرب میں 7 دیگرمقامات پربھی چاند دیکھنے کے لیے اجلاس ہوئے جن میں محکمہ موسمیات اور فلکیات کے ماہرین نے شرکت کی۔متحدہ عرب امارات میں بھی رمضان کا چاند نظر آگیا ہے۔دوسری جانب ملائیشیا اور ترکیے میں چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد وہاں 19 فروری کو یکم رمضان کا اعلان کیا گیا ہے، اس کے علاوہ سنگاپور، برونائی، آسٹریلیا اور عمان میں بھی رمضان کا آغاز 19 فروری سے ہوگا۔