امریکا:پہلی سیاہ فام ریپبلکن رکن کانگریس میا لو دماغی کینسر کے باعث انتقال کرگئیں

  واشنگٹن (آئی این پی )پہلی سیاہ فام ریپبلکن رکن کانگریس میا لو 3سال تک دماغی کینسر سے لڑنے کے بعد 49 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق میا لو کے خاندان کے لوگوں کا ان کے آس پاس رش تھا، ان کے اہل خانہ نے لکھا کہ ہماری زندگیوں پر میا لو کے گہرے اثرات کے لیے دل شکر گزاری سے لبریز ہیں، ہم آپ کو بتانا چاہتے ہیں کہ وہ آج پرامن طریقے سے انتقال کر گئیں۔لو 6 دسمبر 1975 کو نیو یارک شہر میں ہیٹی کے تارکین وطن کے ہاں پیدا ہوئی تھیں۔