قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف میں متبادل تنازعاتی حل ترمیمی بل ایک بار پھر مؤخر

اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چوہدری محمود بشیر ورک کی زیر صدارت اجلاس میں متبادل تنازعاتی حل ترمیمی بل ایک بار پھر مؤخر کردیا گیا شازیہ مری کی جانب سے پیش کیا گیا قانون شہادت بل بحث کے بعد منظور کرلیا گیا۔ممبر کمیٹی سید حفیظ الدین نے کہاکہ اکثریت بل کی مخالفت کر رہی ہے ، سید حفیظ الرحمان نے کہاکہ میں نہیں سمجھتا کہ اس طرح کے اختیارات میں کمی کی جائے ۔ نفیسہ شاہ نے کہاکہ اس میں لکھا ہوا کہ جج کچھ کنڈیشنر لے کر کیس ریفر کرے ، جج ایسا کیوں کرے اس کو اختیار کیوں دینا ،وزیر مملکت قانون و انصاف نے کہاکہ  اے ڈی آر قانون میں شیڈول کو دیکھنے کی ضرورت ہے