26 نومبر احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ایک بار پھر مؤخر

 ملزمان کے بیانات مکمل نہ ہونے پر کیس کا فیصلہ نہیں سنایا جا سکتا،اے ٹی سی جج طاہر عباس سپرا 
اسلام آباد(آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ملزمان اور ان کے وکلا کی عدم حاضری کے باعث ایک بار پھر مؤخر کردی ۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزمان کے بیانات مکمل نہ ہونے پر کیس کا فیصلہ نہیں سنایا جا سکتا۔اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی، تاہم ملزمان اور ان کے وکلا آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ ملزمان کی عدم دستیابی کے باعث دفعہ 342 کے بیانات آج بھی ریکارڈ نہ ہو سکے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزمان کے بیانات مکمل نہ ہونے پر کیس کا فیصلہ نہیں سنایا جا سکتا۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔