ایران جنگ روکنے میں ناکامی پر سلامتی کونسل اپنے آپ کو بدلے،لولاڈی سلوا
بارسلونا (آئی این پی )برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر روز ایسا ٹوئٹ پڑھنے کے متحمل نہیں ہو سکتے جس میں دنیا کو دھمکیاں دی گئی ہوں اور جنگ کے اعلانات کر رکھے ہوں۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطاقب اسپین کے شہر بارسلونا میں دنیا کے ترقی پسند رہنماں کی کانفرنس سے خطاب میں صدر لولا ڈی سلوا نیکہا کہ ایران جنگ روکنے میں ناکامی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ ارکان کو اپنے رویے میں تبدیلی لانا پڑے گی۔انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم ہر صبح جاگ کر اور ہر رات سونے سے پہلے کسی صدر کا یہ ٹوئٹ پڑھنے کے متحمل نہیں ہو سکتے جس میں اس نے دنیا کو دھمکیاں دے رکھی ہوں اور جنگ کے اعلانات کر رکھے ہوں۔