عمران خان کے وکلاء کروڑوں روپے فیس لیتے ہیں شیر افضل مروت کسی کو کیا تکلیف ہے:عمر ایوب

 ایک ماہ میں 7 کروڑ  علی امین خان نے ادا کئے‘ بانی  کے ایک دن جیل میں رہنے پر حکومت کا لاکھوں روپے کا خرچ آتا ہے:مروت
 ایک یا دو پروفیشنل وکلا ء کو فیسیں دی گئیں، سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر وکلا ء بغیر کسی فیس  کام کر رہے ہیں‘ملٹری ٹرائل کیخلاف ہیں:عمر ایوب

اسلام آباد  (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے بانی پی ٹی آئی کے جیل میں رہنے پر اخراجات کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں سے بات کی ہے۔ اسلام آباد  میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی  کے ایک دن جیل میں رہنے پر حکومت کے لاکھوں روپے کا خرچ آتا ہے ،بانی پی ٹی آئی  کی مرضی سے وکلا کیسز لڑتے ہیں، وکلا کے کیسز لڑنے کی فیسیں ہوتی ہیں مگر کروڑوں روپے کی ان فیسوں کو میں جسٹیفائی نہیں کرتا،انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی  کے لئے  ڈونیشنز آتے ہیں یا پارٹی کے لوگ ڈونیشن دیتے ہیں۔ شیر افضل مروت نے بتایا کہ وکلا کی فیس کی مد میں گزشتہ ایک ماہ میں 7 کروڑ روپے علی امین خان نے ادا کیے ہیں،پیسے آنے کا مطلب یہ نہیں کہ پیسوں پر ترس نہ کیا جائے،وکلا کی فیسوں کا حساب کتاب ہونا چاہیے۔دریں اثناء قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے کہا  ہم لوگ سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے خلاف ہیں، ٹرائل ہی غلط تھا، لوگوں کو ملٹری کسٹڈی میں نہیں رکھا جاسکتا۔پارلیمنٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا  پی ٹی آئی کے وکلا کی فیسوں سے کسی کو سروکار نہیں ہونا چاہئے، کسی اور کو کیا تکلیف ہے؟ ایک یا دو پروفیشنل وکلا کو فیسیں دی گئیں، سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر وکلا بغیر کسی فیس کے کام کر رہے ہیں