پاکستان کو آئی ایف این ڈیلز آف دی ایئر ایوارڈز میں 2عالمی اعزازات حاصل

پاکستان کا ایک ارب ڈالر کا سنڈیکیٹڈ اسلامی فنانسنگ معاہدہ’’پاکستان ڈیل آف دی ایئر 2025‘‘قرار
کامیاب معاہدہ عالمی اسلامی مالیاتی مارکیٹ میں پاکستان کی ساکھ بہتر ہونے کا ثبوت ہے:ترجمان وزارت خزانہ 
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان کو آئی ایف این ڈیلز آف دی ایئر ایوارڈز 2025 میں دو عالمی اعزازات حاصل ہوئے ہیں اورپاکستان کے ایک ارب ڈالر کے سنڈیکیٹڈ اسلامی فنانسنگ معاہدہ’’پاکستان ڈیل آف دی ایئر 2025‘‘قراردیاگیا ہے۔وزارت خزانہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان کو آئی ایف این ڈیلز آف دی ایئر ایوارڈز 2025 میں دو عالمی اعزازات حاصل، پاکستان کے ایک ارب ڈالر کے سنڈیکیٹڈ اسلامی فنانسنگ معاہدے کو’’پاکستان ڈیل آف دی ایئر 2025‘‘قرار، پاکستان کو’’سنڈیکیٹڈ فنانس ڈیل آف دی ایئر 2025‘‘کا عالمی اعزاز بھی مل گیا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کامیابی کو عالمی اعتماد کا مظہر قرار دے دیا۔وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اعزاز پاکستان کی مضبوط معاشی حکمت عملی کا اعتراف ہے، کامیاب معاہدہ عالمی اسلامی مالیاتی مارکیٹ میں پاکستان کی ساکھ کا ثبوت ہے۔