لندن (آئی این پی )برطانوی حکومت نے موٹاپے کی بڑھتی شرح پر قابو پانے اور خصوصا بچوں کو موٹاپے سے بچانے کے لئے مضرِ صحت کھانے پینے کی اشیا پر لگنے والی بائے ون گیٹ ون فری ڈیلز پر پابندی عائد کردی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انگلینڈ میں غیر صحت مند کھانے پینے کی اشیا پر ڈیلز کے تحت قیمت کم کرنے یا ملٹی بائی پروموشنز پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس فیصلے کے تحت مشہور بائی ون گیٹ ون فری جیسی ڈیلز اب سپر مارکیٹس، ہائی اسٹریٹ دکانوں اور آن لائن ریٹیلرز میں دستیاب نہیں ہوں گی۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ اقدام کئی برسوں سے زیرِ غور تھا مگر بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی دبا کے باعث حکومت اسے موخر کرتی رہی