لاس اینجلس (شوبز ڈیسک)معروف امریکی گلوکارہ بیونسے نے موسیقی کی دنیا میں ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا۔بیونسے گریمی ایوارڈز کی تاریخ میں مجموعی طور پر 100 نامزدگیاں حاصل کرنے والی پہلی فنکارہ بن گئیں۔انہیں رواں سال ان کے گانے مارننگ ڈیو پر بہترین آر اینڈ بی سولو پرفارمنس کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا، جو ان کے میوزک کیریئر کی 100 ویں گریمی نامزدگی ہے۔امریکی گلوکارہ نے 2024 میں بھی گریمی ایوارڈز کی تاریخ میں سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کرنے والی فنکارہ کا اعزاز اپنے نام کیا تھا اور اپنے شوہر و گلوکار جے زی کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔اب انہوں نے مسلسل کامیابیوں کے بعد 100 نامزدگیوں کا سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔وہ اب تک مجموعی طور پر 35 گریمی ایوارڈز جیت چکی ہیں اور اس اعزاز کے ساتھ گریمی ایوارڈز کی تاریخ کی سب سے زیادہ کامیاب فنکارہ ہیں۔