عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی میں ایران کیخلاف قرارداد منظور

ویانا(مانیٹرنگ ڈیسک)ویانا میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے اجلاس میں ایران کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی۔بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی  کے بورڈ آف گورنرز نے ایران کو جوہری عدم پھیلاؤ کی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں رپورٹ کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ویانا میں ہونے والے 35 رکنی بورڈ کے اجلاس میں قرارداد کے حق میں 23 ممالک نے ووٹ دیا جبکہ چین، روس اور نائجر نے مخالفت کی اور 8 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا یا غیر جانب دار رہے۔یہ قرارداد امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی جانب سے پیش کی گئی تھی اور یہ اقدام تقریباً 20 سال بعد پہلی مرتبہ ہے کہ آئی اے ای اے بورڈ نے ایران کے معاملے کو اس انداز میں سلامتی کونسل کے سامنے لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔