ویب ڈیسک:پاکستان کے بابر اعظم ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر برقرار ہیں، جبکہ شاہین آفریدی تین درجے ترقی کے بعد نمبر ون بولر بن گئے ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تازہ ترین پلیئر رینکنگ کے مطابق، زمبابوے کے سکندر رضا دوسری پوزیشن پر ہیں، جبکہ افغانستان کے راشد خان نے ایک درجہ بہتری کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔بیٹرز میں بھارت کے روہت شرما دوسرے، شبمن گل تیسرے اور ویرات کوہلی چوتھے نمبر پر ہیں۔ون ڈے آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔یہ بھی یاد رہے کہ پاکستان نے حال ہی میں آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں 1-2 سے شکست دی تھی، جس سے پاکستان کے کھلاڑیوں کی رینکنگ میں مزید بہتری آئی ہے۔