چیچہ وطنی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ، 2 بھائی جاں بحق
چیچہ وطنی کے علاقے میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق قتل کے بعد ملزمان فرار ہو گئے، جن میں مقتولین کا چچا اور ایک کزن شامل ہیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔