صبا قمر وائرل ویڈیو میں میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ بے تکلفی پر تنقید کی زد میں

صبا قمر وائرل ویڈیو میں میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ بے تکلفی پر تنقید کی زد میں

پاکستانی اداکارہ اور ماڈل صبا قمر کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ویڈیو میں صبا قمر کو ان کے میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ میک اپ آرٹسٹ صبا سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہتا ہے کہ مداح ان کی اسٹوریز کو یاد کر رہے ہیں، اور اب وہ اسٹوریز کیوں نہیں پوسٹ کرتیں؟ اس پر اداکارہ جواب دیتی ہیں کہ انہیں نظر لگ گئی ہے۔مزید برآں، میک اپ آرٹسٹ مداحوں سے درخواست کرتا ہے کہ وہ صبا قمر کی صحت یابی کے لیے دعا کریں، کیونکہ وہ کچھ دنوں سے بیمار ہیں لیکن اب پہلے سے بہتر محسوس کر رہی ہیں۔تاہم، اس ویڈیو میں میک اپ آرٹسٹ کی صبا قمر کے ساتھ بے تکلفی کو دیکھتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کئی صارفین نے ویڈیو پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے مختلف تبصرے کیے ہیں۔یاد رہے کہ چند روز قبل صبا قمر نے خود اپنی بیماری کے بارے میں مداحوں کو اطلاع دی تھی اور ان سے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔