لکشمی چوک : ریسٹورنٹ کے کچن میں آتشزدگی

لاہور ( کرائم رپورٹر) لکشمی چوک میں ریسٹورنٹ کے کچن میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق آگ ریسٹورنٹ کے جنریٹر میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس نے کچن کے دیگر حصوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پا لیا، جس سے بڑے نقصان سے بچاؤ ممکن ہو سکا۔