لیسکو ٹیم نے کنکشن منقطع کرکے میٹر قبضہ میں لے لیے، انتظامیہ کیخلاف مقدمہ
لاہور(کرائم رپورٹر )لیسکو رائل پارک سب ڈویڑن کی بجلی چوروں کیخلاف کارروائی، لکشمی چوک میں معروف کڑاہی مرکز پر بجلی چوری پکڑی گئی ، ڈائریکٹ سپلائی لگا کر بجلی چوری کی جارہی تھی۔ایس ڈی او رائل پارک سب ڈویڑن کے مطابق لیسکو ٹیم نے کنکشن منقطع کرکے میٹر قبضہ میں لے لیے، انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج کرکے مالک کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا ،بجلی چوری کا تخمینہ لگا کر ڈیٹیکشن بل چارج کیا جائے گا۔