فلوریڈا: اسرائیلی سیاحوں پر فائرنگ کرنے والا شخص گرفتار، فلسطینی سمجھ کر حملہ کیا

فلوریڈا: اسرائیلی سیاحوں پر فائرنگ کرنے والا شخص گرفتار، فلسطینی سمجھ کر حملہ کیا

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی بیچ میں ایک شخص کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب اس نے دو اسرائیلی سیاحوں پر فائرنگ کی، کیونکہ وہ انہیں فلسطینی سمجھ رہا تھا۔

 پولیس نے بتایا کہ 27 سالہ مشتبہ ملزم، مورڈیچائی برافمین، نے اپنی گاڑی سے فائرنگ کی اور دونوں افراد کو گولیاں مار دیں، تاہم خوش قسمتی سے دونوں سیاح بچ گئے۔مشتبہ ملزم کا بیان تھا کہ وہ میامی بیچ میں اپنی گاڑی چلا رہا تھا جب اس نے دو افراد کو دیکھا، جنہیں وہ فلسطینی سمجھ رہا تھا۔ اس کے بعد اس نے ان کی گاڑی کو روکا اور ان پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کے مطابق ایک گولی اسرائیلی سیاح کے کندھے میں اور دوسری ان کے بازو میں لگی۔مقامی حکام نے برافمین کو گرفتار کر لیا اور اس پر دو افراد کو فائرنگ کرنے کا الزام عائد کیا۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد امریکا میں مسلم دشمنی اور یہود دشمنی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔