اسپیس ایکس نے فلوریڈا سے اسٹار لنک سیٹلائٹس لے جانے والا فالکن 9 راکٹ خلا میں روانہ کر دیا

اسپیس ایکس نے فلوریڈا سے اسٹار لنک سیٹلائٹس لے جانے والا فالکن 9 راکٹ خلا میں روانہ کر دیا

امریکی کمپنی اسپیس ایکس نے فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے اپنے فالکن 9 راکٹ کو خلا میں کامیابی سے لانچ کیا ہے۔

 یہ لانچ خلائی لانچ کمپلیکس سے صبح 12:43 بجے کیا گیا۔مشن کا مقصد 23 اسٹار لنک سیٹلائٹس کا ایک بیچ خلا میں تعینات کرنا تھا، جن میں سے 13 سیٹلائٹس میں براہ راست سیل ٹو سیل انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کی صلاحیت موجود ہے۔ یہ سیٹلائٹس زمین کے نچلے مدار میں موجود اس بڑے جتھے کا حصہ بنیں گی، جس کا مقصد دنیا بھر میں تیز رفتار اور قابل اعتماد انٹرنیٹ فراہم کرنا ہے۔

اس مشن کے بعد، فالکن 9 کے پہلے مرحلے کا بوسٹر بحفاظت زمین پر واپس آ گیا اور "جسٹ ریڈ دی انسٹرکشنز" نامی ڈرون شپ پر کامیابی سے اترا، جو بحر اوقیانوس میں تعینات ہے۔ یہ کامیابی اسپیس ایکس کی ری یوز ایبل راکٹ ٹیکنالوجی کی اہم مثال ہے، جو خلائی پروازوں کے اخراجات کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔اس مشن سے اسٹار لنک کے نیٹ ورک کی وسعت میں اضافہ ہوگا اور مزید علاقوں کو انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی، خاص طور پر ان دیہی اور دور دراز علاقوں میں جہاں انٹرنیٹ کنکشن کی سہولت مشکل ہے۔