چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، کیوی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنالیے جبکہ ول ینگ نے اپنی سنچری مکمل کی۔
پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا، پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں پاکستان کی جانب سے میگا ایونٹ کا پہلا اوور شاہین شاہ آفریدی نے کروایا جبکہ دوسرے اینڈ سے دوسرا اوور نسیم شاہ نے کیا۔پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 39 رنز پر گری جب ڈیون کونوے 10 رنز بنا کر ابرار حمد کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ ایک رن بعد ہی نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ 40 رنز پر گر گئی، اس مرتبہ تجربہ کار کین ولیمسن کو ایک رن پر نسیم شاہ نے آؤٹ کیا۔ بعدازاں فاسٹ بولر حارث رؤف نے 17ویں اوور میں نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 73 رنز پر حاصل کی، انہوں نے 10 رنز پر ڈیرل مچل کو کیچ آؤٹ کروایا۔
وِل ینگ کی ذمہ دارانہ بیٹنگ
اس دوران اوپنر وِل ینگ نے ایک اینڈ سنبھال کر اچھی بیٹنگ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا اور انہوں نے اپنی سنچری مکمل کی۔