لبنان نے ایران سے آنے والی پروازوں کی معطلی مزید غیر معینہ مدت تک بڑھا دی

لبنان نے ایران سے آنے والی پروازوں کی معطلی مزید غیر معینہ مدت تک بڑھا دی

لبنانی حکام نے ایران سے آنے اور جانے والی پروازوں کی معطلی کو غیر معینہ مدت تک بڑھا دیا ہے۔

 اس فیصلے کے تحت، 18 فروری تک ایران سے بیروت جانے والی پروازوں پر عائد پابندی کو مزید توسیع دی گئی ہے۔صدراتی ترجمان نجات شرف الدین نے اس بات کی تصدیق کی کہ وزیر ٹرانسپورٹ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس پابندی کو مزید بڑھائیں، تاہم ابھی تک پروازوں کی بحالی کے لیے کوئی تاریخ نہیں دی گئی ہے۔یہ اقدام اس وقت اٹھایا گیا جب امریکی حکام نے خبردار کیا تھا کہ اسرائیل ایرانی پروازوں کو نشانہ بنا سکتا ہے، جس کے بعد لبنان نے دو ایرانی پروازوں کو بیروت ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے کی اجازت نہیں دی۔ اسرائیل کا الزام ہے کہ حزب اللہ ایران سے ہتھیار بیروت ایئرپورٹ کے ذریعے لاتی ہے، تاہم حزب اللہ اور لبنانی حکومت نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے۔اس پابندی کے خلاف حزب اللہ کے حامیوں نے بیروت ایئرپورٹ جانے والی سڑکوں کو بلاک کر دیا اور شدید احتجاج کیا، جس کے بعد لبنانی حکومت نے سیکیورٹی اداروں کو ہدایت دی کہ وہ ایئرپورٹ جانے والی سڑک کو کھلا رکھیں اور سیکیورٹی چیکنگ مزید سخت کریں۔لبنان کے وزیر خارجہ کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ ایران میں پھنسے ہوئے لبنانی مسافروں کی واپسی کے لیے انتظامات کریں۔