عمر ایوب نااہلی ریفرنس: عدم پیشی پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

عمر ایوب نااہلی ریفرنس: عدم پیشی پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کے خلاف نااہلی ریفرنس میں عدم پیشی کے باعث سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اثاثہ جات میں تضاد سے متعلق کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے کی۔عمر ایوب آج بھی پیش نہ ہوئے۔ ان کے جونیئر وکیل نے بتایا کہ سینئر وکیل پشاور ہائی کورٹ میں مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہوسکے۔الیکشن کمیشن نے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے عمر ایوب کو جواب جمع کرانے کے لیے مزید وقت دے دیا۔چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت دی کہ "نئی تاریخ دے دی جائے" اور سماعت کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا۔