وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کی کارکردگی سے پیپلز پارٹی کو پریشانی کا سامنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب سندھ کے تاجروں نے مریم نواز کی انتظامی کارکردگی کی تعریف کی تو پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا، اور وزیرِ اعلیٰ سندھ نے اپنے ترجمانوں کو کہا کہ سیٹ بیلٹ باندھ لیں۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ گورنر پنجاب کی جانب سے کیے جانے والے بیانات کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے، کیونکہ ان کی باتوں سے نہ تو وزیرِ اعظم بن سکتا ہے اور نہ ہی کوئی وزیرِ اعظم عہدے سے ہٹ سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب کی بیانات سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب نے یہ بھی کہا کہ ہم ہمیشہ کوشش کرتے ہیں کہ بیانات پر ردعمل نہ دیں، اور جب سندھ میں کوئی پراجیکٹ شروع ہوتا ہے تو ہمیں خوشی ہوتی ہے، کیونکہ ترقی اور بہتری ملک بھر کے عوام کے فائدے میں ہے۔انہوں نے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومتی کارکردگی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی کارکردگی سے ان کی سیاسی حریف جماعت پیپلز پارٹی کو سیاسی دباؤ کا سامنا ہے، جو انہیں پسند نہیں آ رہا۔