مریم نواز کی مقبولیت میں اضافہ، مخالفین کی مہم ناکام:عظمیٰ بخاری

مریم نواز کی مقبولیت میں اضافہ، مخالفین کی مہم ناکام:عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 2014 سے جاری گھٹیا مہم کے باوجود مریم نواز کی مقبولیت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے، اور وہ مزید طاقتور ہو رہی ہیں۔

 ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بچوں کے لئے اسکالرشپس اور الیکٹرک بائیکس فراہم کر کے ان کی فلاحی منصوبوں کی طرف توجہ دی ہے۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ جو لوگ مریم نواز کی کارکردگی کا مقابلہ نہیں کر سکتے، وہ ان پر بے بنیاد الزامات لگا کر انہیں بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے ان عناصر کو خبردار کیا کہ ملک کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو معافیاں یا این آر او نہیں ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جو اقتدار کے لئے چور دروازوں سے آئے اور قوم کے نوجوانوں کو پیٹرول بم اور غلیلیں دینے والے ہیں، ان کی ناکام بغاوتوں کا نتیجہ نوجوانوں کی برین واشنگ ہے۔

عظمیٰ بخاری نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ خود فیصلہ کریں کہ انہیں اپنا روشن مستقبل چاہیے یا پھر اقتدار کی ہوس کا ایندھن بننا ہے۔