تمام صوبوں کی مشاورت کے بغیر 27ویں آئینی ترمیم ناقابل قبول ہے: بیرسٹر سیف

تمام صوبوں کی مشاورت کے بغیر 27ویں آئینی ترمیم ناقابل قبول ہے: بیرسٹر سیف

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کے نفاذ سے پہلے تمام صوبوں کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ صرف دو سیاسی جماعتیں پورے ملک کی نمائندگی نہیں کرسکتیں، کیونکہ یہ جماعتیں جعلی مینڈیٹ کے ذریعے اقتدار پر قابض ہیں۔بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم کو ملکی استحکام، ترقی اور خوشحالی کے پیش نظر لانا چاہیے، لیکن موجودہ حکومت ان ترامیم کے ذریعے اقتدار کو طول دینے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ مجوزہ ترامیم کے سبب صوبائی حقوق کی پامالی کا خدشہ بڑھ رہا ہے، اور تمام آئینی ترمیمات صوبوں کی مشاورت اور اتفاقِ رائے سے ہی منظور ہونی چاہئیں۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ صوبائی خودمختاری اور حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا۔