حکومت پرائیویٹ سیکٹر کو مزید سہولتیںفراہم کریگی: جام کمال خان

  گزشتہ ایک سال کے دوران مشکلات کے باوجود انڈسٹریز کی گروتھ حوصلہ افزا ہے
 شرح سود میں کمی اور معاشی استحکام آیا،یہ پیشرفت انڈسٹریز کے تعاون کے بغیر ممکن نہ تھی
 اسلام آباد (آ ئی  این پی )وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے پرائیویٹ سیکٹر کو مزید سہولیات فراہم کرنے کا   اعلان کرتے ہوئے کہا  ہے کہ  گزشتہ ایک سال کے دوران مشکلات کے باوجود انڈسٹریز کی گروتھ حوصلہ افزا ہے، حکومتی کوششوں سے شرح سود میں کمی اور معاشی استحکام آیا، یہ پیشرفت انڈسٹریز کے تعاون کے بغیر ممکن نہ تھی، انڈسٹریز کی مشاورت کے بغیر کوئی قدم  نہیں اٹھائیں گے۔  ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد میں پری بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وفاقی وزیر نخے  کہا کہ انڈسٹریز نے گزشتہ ایک سال کے مشکل حالات میں بہت اچھا رسپانس دیا، شرح سود میں کمی کے پیچھے بہت سی کاوشیں بھی شامل ہیں، مشکل حالات کے باوجود برآمدات میں اضافہ ہوا، انڈسٹریز کے تعاون کے بغیر یہ پیشرفت ممکن نہ تھی۔