ڈیری سیکٹر قومی معیشت کا اہم ستون ہے :جام کمال

ڈیری سیکٹر میں اصلاحات کیلئے صوبائی وزرائے اعلیٰ کو خطوط لکھیں گے تاکہ مربوط حکمت عملی اپنائی جا سکے
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ڈیری سیکٹر کو قومی معیشت کا اہم ستون قرار دیتے ہوئے اس میں جامع اصلاحات اور جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا ک دودھ اور ڈیری مصنوعات کی پیداوار میں اضافہ، معیار کی بہتری اور شعبے کی دستاویزی تشکیل وقت کی اہم ضرورت ہے۔یہ بات انہوں نے ڈیری سیکٹر سے متعلق ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے ککہا  ڈیری سیکٹر میں اصلاحات کے لیے وہ صوبائی وزرائے اعلیٰ کو خطوط لکھیں گے تاکہ مربوط حکمت عملی اپنائی جا سکے۔