حکومت پائیدار، برآمدی بنیاد پر اقتصادی ترقی کے لیے سازگار ماحول کیلئے نجی شعبے کیساتھ تعاون جاری رکھے گی
لاہور(آئی این پی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے پاکستان کارپٹ کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کر کے علاقائی تجارت میں رکاوٹوں ،عالمی سپلائی چین میں آنے والی مشکلات اورہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کو درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔وفد میں پی سی ایم ای اے کے پیٹرن انچیف عبد اللطیف ملک، وائس چیئرمین ریاض احمد اور سینئر ممبر عثمان اشرف شامل تھے جبکہ ڈائریکٹر جنرل ( ٹیکسٹائل ) مدثر رضا صدیقی بھی اس موقع پر موجود تھے۔وفد نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے رواں سال اکتوبر میں شیڈول ہاتھ سے بنے قالینوں کی 42ویں عالمی نمائش کے لئے فنڈز کے فوری اجراء کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی خریداروں کو ہاسپیلٹی پیکج کی پیشکش اور برآمدات کے فروغ کے لئے بلا تاخیر پیشرفت نا گزیر ہے