کوئٹہ(آئی این پی )بلوچستان ہائیکورٹ نے پیکا ایکٹ کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظورکرلی۔ جسٹس عبداللہ بلوچ اور جسٹس نجم الدین مینگل پر مشتمل بنچ نے درخواست کی سماعت کی،وفاقی حکومت اور محکمہ اطلاعات کو نوٹس جاری کر دیئے گئے، سماعت 2ہفتے بعد ہوگی۔درخواست صدر بلوچستان یونین آف جرنلسٹس اور بلوچستان بار کونسل نے دائر کی ہے