لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظورکرلی اوروفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ۔ لاہور ہائیکورٹ مین پیکا ترمیمی ایکٹ2025کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس فاروق حیدر نے فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں الیکشن کمیشن، پی ٹی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے